تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں اعصام الحق اور عقیل خان سے امیدیں وابستہ ہیں‘ منیجر پاکستان ڈیوس کپ حمید الحق

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ڈیوس کپ منیجر حمید الحق نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں اعصام الحق اور عقیل خان سے امیدیں وابستہ ہیں‘ گراس کورٹ پر دونوں قومی کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹائی میں ہمارے جیتنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل ایران …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ڈیوس کپ منیجر حمید الحق نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں اعصام الحق اور عقیل خان سے امیدیں وابستہ ہیں‘ گراس کورٹ پر دونوں قومی کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹائی میں ہمارے جیتنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل ایران کے خلاف گراس کورٹ پر ڈیوس کپ ٹائی کا انعقاد کیا گیا تھا اور یہ پہلا موقع ہے کہ ہم ہوم ٹائی گراس کورٹ پر کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ عقیل خان اور اعصام الحق کافی عرصہ سے پاکستان کے لئے اکٹھے کھیل رہے ہیں اور دونوں کھلاڑی گراس کورٹ پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑی ڈیوس کپ ٹائی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply