تھانہ ترنول کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) تھانہ ترنول کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور پولیس کے دیگر سینئر افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید ہیڈکانسٹیل کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے …

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) تھانہ ترنول کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور پولیس کے دیگر سینئر افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید ہیڈکانسٹیل کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاو¿ں روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شہید اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیل کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے، اسلام آباد پولیس کا ہر آفیسر و جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلئے اپنا خون بہانے کو ہر دم تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان پہلے بھی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلئے قربانی دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، پولیس کے افسران و جوانوں کا مورال بلند ہے۔