تھانہ حطار کی حدود میں ٹرانسفارمر چور ایک بار پھر متحرک، کالی ترڑ غربی سے ایک رات میں دو ٹرانسفارمر اڑا لئے

44

ہری پور۔ 12 فروری (اے پی پی):تھانہ حطار کی حدود میں ٹرانسفارمر چور ایک بار پھر متحرک کالی ترڑ غربی سے ایک رات میں دو ٹرانسفارمر اڑا لئے ۔تھانہ حطار میں رپورٹ درج جوڑوں کی تلاش جاری ۔تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب جب تیز آندھی چلنے کی وجہ سے بجلی چلی گئی تو ٹرانسفارمر چور متحرک ہوگئے اور کا لی تراڑ غربی سے ٹیوب ویل

کا ایک 50 کے وی کا ٹرانسفارمر اور ساتھ ڈیرہ مینانہ سے 50 کے کا ٹرانسفارمر اتار کر نیچے پھینکے اور ان میں سے کوئلیں اور آئل نکال کر فرار ہوگئے ۔جبکہ خالی کھوکھے ادھر ہی پھینک دئے ۔ادھر محکمہ واپڈا اور پبلک ہیلتھ کی طرف سے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرا کے پو لیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔