تھانہ حیات آباد پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

پشاور۔ 19 دسمبر (اے پی پی):تھانہ حیات آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک مسلح ملزم کو گرفتار کرکےکلاشنکوف اور پستول برآمد کر لی۔تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ولی الرحمان جو تھانہ حیات آباد کی حدود فیز 4 میں مشکوک مسلح حالت میں موجود …

پشاور۔ 19 دسمبر (اے پی پی):تھانہ حیات آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک مسلح ملزم کو گرفتار کرکےکلاشنکوف اور پستول برآمد کر لی۔تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزم ولی الرحمان جو تھانہ حیات آباد کی حدود فیز 4 میں مشکوک مسلح حالت میں موجود تھا،ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، ایک پستول، متعدد میگزینز، بنڈل وئیر اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔