32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی بائیک...

تھانہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔29اپریل (اے پی پی):تھانہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نظام، موسیٰ اور طیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 20 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے اور ان کی فروخت یا پرزہ جات کی شکل میں آگے منتقل کرتے تھے۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ کار اپناتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا اور بروقت کاروائی میں گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

- Advertisement -

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589748

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں