اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا۔گزشتہ روز ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدراور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائےگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اور اس دن ملک بھر میں تھروبال کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں …
تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا۔گزشتہ روز ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدراور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائےگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اور اس دن ملک بھر میں تھروبال کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنےوالے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








