اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ تہذیب یافتہ اقوام اپنے اساتذہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، اساتذہ کو تربیت کے مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباءبھی مستفید ہوں گے، پاکستان چیئرز ملک کے مثبت پہلو کو اجاگر کریں گی، اساتذہ آگے بڑھیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان …
تہذیب یافتہ اقوام اپنے اساتذہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ تہذیب یافتہ اقوام اپنے اساتذہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، اساتذہ کو تربیت کے مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباءبھی مستفید ہوں گے، پاکستان چیئرز ملک کے مثبت پہلو کو اجاگر کریں گی، اساتذہ آگے بڑھیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں اعلیٰ تعلےمی کمےشن (ایچ ای سی) اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پےشہ ورانہ ترقی سے متعلق منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی، ایڈوائزر لرننگ انوویشن ہائر ایجوکیشن کمیشن مسزشاہین خان، ڈائریکٹر جنرل لرننگ انوویشن ہائر ایجوکیشن کمیشن فدا حسین، وائس چانسلرز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہذیب یافتہ اقوام اپنے اساتذہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، اساتذہ باعث عزت و احترام ہوتے ہیں اور وہ نئی نسل کے لئے رول ماڈل کا کردار ادا کرتے ہیں۔








