تہران میں آٹو موبائل کی دوسری عالمی نمائش شروع

تہران ۔ 27 نومبر (اے پی پی) ایران میںآٹو موبائل کی دوسری عالمی نمائش جنوبی شہر آفتاب میں شروع ہو گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس نمائش میں جرمنی، فرانس، چین، بھارت، آسٹریا، جنوبی کوریا، جاپان، ترکی، برطانیہ، سپین، اٹلی اور تائیوان کے ساتھ ساتھ درجنوں ایرانی کمپنیوں نے بھی اپنی آٹو موبائل مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی ہیں۔ ایران کی کار ساز کمپنی سائپا نے اس نمائشں کے …

تہران ۔ 27 نومبر (اے پی پی) ایران میںآٹو موبائل کی دوسری عالمی نمائش جنوبی شہر آفتاب میں شروع ہو گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس نمائش میں جرمنی، فرانس، چین، بھارت، آسٹریا، جنوبی کوریا، جاپان، ترکی، برطانیہ، سپین، اٹلی اور تائیوان کے ساتھ ساتھ درجنوں ایرانی کمپنیوں نے بھی اپنی آٹو موبائل مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی ہیں۔ ایران کی کار ساز کمپنی سائپا نے اس نمائشں کے موقع پر دو نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں جن میں ڈیزل سے چلنے والا ٹرک اور جدید ترین پٹرول انجن کار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ نمائش یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔

Leave a Reply