دریاخان۔ 01 دسمبر (اے پی پی):تیز رفتار مسافر بس نے دو موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے۔ مرنے والوں میں ایک سکول ٹیچر بھی ہے ۔
ایم ایم روڑ چک نمبر 209tdaکے نذد ماسٹر محمدحسین اپنے دوسرے ساتھی عاصم جاوید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چک ہذا کی سڑک پر مڑ رہاتھا کہ تیز رفتار ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر بس موٹرسائیکل پر چڑ ھ گئی جس پر سکول ٹیچر محمد حسین موقع پر جبکہ دوسرا زخمی عاصم جاوید ہسپتال میں دم توڑ گیا
ریسکیو 1122نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی زخمی کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو بھکر شفٹ کیا تھا۔