بورے والا۔ 08 فروری (اے پی پی):لاہور روڈ پر تیز رفتار بے قابو کار تین موٹر سائیکلوں کو کچل کر درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پہ سوار دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور دو طالبعلموں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بورے والا سے لاہور روڈ گگو منڈی کے قریب ایک تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر تین موٹر سائیکلوں کو بری طرح روند ڈالا اور کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکلوں پہ سوار دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے
جبکہ دو طالبعلموں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے نعشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کر دئیے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔ جاں بحق دو افراد کی شناخت گلزار احمد سکنہ 39/ای پی اور اللہ رکھی سکنہ 10/ایس پی پاکپتن کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ارسلان، رمیض سکنہ بورے والا،محمد احمد اور صفیہ بی بی سکنہ پاکپتن شامل ہیں۔