اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):تیسرے سہ فریقی سپیکرز اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر نعمان کورتولموش اسلام آباد پہنچ گئے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ترک سپیکر کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق اور …
تیسرے سہ فریقی سپیکرز اجلاس میں شرکت کیلئے ترک سپیکر نعمان کورتولموش اسلام آباد پہنچ گئے،ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):تیسرے سہ فریقی سپیکرز اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر نعمان کورتولموش اسلام آباد پہنچ گئے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ترک سپیکر کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق اور سپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ نعمان کورتولموش کے درمیان ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پرسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے، پاکستان اور ترکیہ کے عوام اخوت، محبت اور دوستی کے اٹوٹ رشتے میں بندھے ہیں، پاکستان کے عوام ترکیہ کے عوام کو اپنا بھائی تصور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ عالمی و علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کے مؤقف کی تائید کی ہے۔
ترک سپیکر نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام کا مشکور ہوں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔دونوں برادر ممالک میں خلوص و دوستی کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آمد پر دلی خوشی ہوئی۔








