سعودی عرب پر حوثی حملے قبول نہیں، یہ عالمی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یورپی یونین

ورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا كالاس نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں یورپی یونین کے بحری مشن "اسپیدس” نے خطے میں صورتحال خراب ہونے کے بعد اپنے بحری جہازوں کی تیاری کی سطح بڑھا دی ہے

برسلز ۔19ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا كالاس نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں یورپی یونین کے بحری مشن "اسپیدس” نے خطے میں صورتحال خراب ہونے کے بعد اپنے بحری جہازوں کی تیاری کی سطح بڑھا دی ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم "ایکس” پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ سعودی عرب پر حوثی تنظیم کے حملے نا قابل قبول ہیں اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ یمن میں لڑائی ختم کرنے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی بحال کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔