چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد لاپتہ ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ہفتہ کی صبح چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ افراد لاپتہ ہیں
چین ،سیچوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد لاپتہ

مزید خبریں
بیجنگ۔19ستمبر (اے پی پی):چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد لاپتہ ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ہفتہ کی صبح چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ افراد لاپتہ ہیں۔مٹی کا تودہ پانژی ہوا شہر کے یان بیان کاؤنٹی میں شی جیا گو سرنگ کے قریب گرا۔ صوبائی محکمہ ہنگامی انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کی نگرانی اور رہنمائی کے لیے ایک ورکنگ ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کر دی ہے، جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔







