اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) مئی 2020ءکے دوران تیلدار اور پھلی دار اجناس وغیرہ کی درآمدات میں 66.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ءکے دوران درآمدات کا حجم 82 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ءکے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس کی درآمدات کا حجم 247 ملین روپے رہا تھا۔ اس …
تیلدار اور پھلی دار اجناس کی درآمدات میں 66.8 فیصدکمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) مئی 2020ءکے دوران تیلدار اور پھلی دار اجناس وغیرہ کی درآمدات میں 66.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ءکے دوران درآمدات کا حجم 82 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ءکے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس کی درآمدات کا حجم 247 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح مئی 2019ءکے مقابلہ میں مئی 2020ءکے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس وغیرہ کی ملکی درآمدات میں 165 ملین روپے یعنی 66.8 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








