تین روزہ ٹوارزم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول میں عوام کی بے حد دلچسپی

پاکستان کا سب سے بڑا ٹوارزم ،سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول اسلام اباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں جڑواں شہروں کے عوام کا جم غفیر آمڈ آیا ہے۔فیسٹیول کے دوسرے روز پہلے دن سے زیادہ رش نظر آرھا ہے۔ادھر ایف نائن میں بھی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں جن میں پنجاب کے روایتی کھیل نیزہ بازی کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر اور ملک کے دیگر علاقوں سے …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان کا سب سے بڑا ٹوارزم ،سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول اسلام اباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں جڑواں شہروں کے عوام کا جم غفیر آمڈ آیا ہے۔فیسٹیول کے دوسرے روز پہلے دن سے زیادہ رش نظر آرھا ہے۔ادھر ایف نائن میں بھی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں جن میں پنجاب کے روایتی کھیل نیزہ بازی کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر اور ملک کے دیگر علاقوں سے نیزہ بازی کے سو سے زیادہ کلبوں نے شرکت کی اور گھڑ سواری کے جوہر دکھائے،نیزہ بازی کے مقابلوں میں لیڈی رائیڈرز کی شاندار پرفارمنس نے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

دریں اثنا دو روزہ ویمن گالا بھی شروع ہوگیا ہے جس میں خواتین کے دستکاریوں کے سٹالز کے علاوہ مختلف پراڈکٹس کے سٹالز سج گئے ہیں۔وفاقی دارلحکومت میں جاری رنگارنگ ایونٹس اور منفرد سرگرمیوں نے لوگوں کو بے حد متاثر کیا۔فیسٹیول میں تمام طبقہ فکر کے لوگ دلچسپی لے رھے ہیں فیسٹیول کا افتتاح گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کیا تھا۔ وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس بھی موجود تھے۔سردار یاسر الیاس نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کی ذاتی دلچسپی سے ایونٹ ایک میگا فیسٹیول بن گیا ہے۔ایم ڈی پاکستان ٹوارزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آفتاب الرحمن رانا بھی اس ضمن میں انتہائی اہم کردار ادا کررھے ہیں۔

فیسٹیول کے دوسرے روز بھی وہ تمام ایونٹس کی نگرانی کرتے رھے۔فیسٹیول میں ہر عمر اور ہر طرح کے لوگوں کے لئے الگ الگ ایکٹویٹیز ہیں۔ ایڈونچر ٹوارزم کی سرگرمیاں خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ جن میں پیراگلائیڈنگ ،پیرا موٹر فلائنگ، ہاٹ ایئر بلون، ہارس رائڈنگ، ہیوی بائیک شو، کار شو شامل ہیں۔ان ایکٹویٹیز میں نوجوان زیادہ دلچسپی لے رھے ہیں۔فیسٹیول میں مختلف ممالک کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی ورثے، ٹورازم ،روایات اور کھانوں کی منفرد انداز میں عکاسی کی ہے۔ فیسٹیول میں پاکستان کے تمام صوبوں کے ثقافتی سٹالز بھی موجود ہیں جہاں پر تمام صوبوں کی تہذیب و ثقافت، روایات، رہن سہن ، روایتی کھانے اور دستکاریاں نمایاں کی گئی ہیں۔فیسٹیول میں پاکستان کے روایتی کھانوں کے علاوہ مشہور برانڈز کے سٹالز بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے تمام صوبوں کے دستکاروں کے سٹالز بھی انتہائی دیدہ زیب ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہاتھ سے بنی ثقافتی اشیاء سجا رکھی ہیں۔خواتین دستکاروں کے سٹالز سب سے نمایاں ہیں یہی وہ پاکستان کی خواتین ہیں جنہوں نے یہاں کی ثقافت کو نسل در نسل زندہ رکھا ہوا ہے۔ان کے سٹالز خاص توجہ کا مرکز ہیں۔فیسٹیول میں بچوں کے لیے بھی مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ان کے لئے پلے ایریاز مختص کئے گٰے ہیں اور دیگر ایکٹیوٹییز کے لئے بھی ایریاز مخٹص کئے گئے ہیں ۔جہاں وہ خوب انجوائے کررھے ہیں۔فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ بڑی تعداد میں مختلف ممالک کے سفراء،ان کی فیملیز، ڈپلومیٹک کمیونٹی،اور غیر ملکی سیاح بھی یہاں اس رنگارنگ تقریب کو دیکھنے کے لئے موجود تھے۔

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے سیاحت ردار یاسر الیاس خان نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ، ثقافتی سفارت کاری اور علاقائی روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لئے اس گرینڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔یہاں کےلوگوں کی میزبانی اس کو دنیا میں ممتاز بناتی ہے۔حکومت سیاحتی شعبے کی ترقی کےلئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں ترجیح بنیادوں پر اقدامات کئے جارھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک متحد سیاحتی منزل کے طور پر عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا۔

ہمارا ملک قدرتی حسن اور سیاحتی وسائل سے مالامال ملک ہے، سیاحت کے بے پناہ امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لئے موثر حکمت عملی ناگزیرہے، سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کےلئے صوبوں میں بہتر رابطہ کاری ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورازم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول جیسے ایونٹ انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے اس نوعیت کے بین الاقوامی فیسٹیولز کو پاکستان کے ثقافتی ورثے، قدرتی حسن اور سیاحتی و سرمایہ کاری کے مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے سرکاری و نجی شعبے کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے بین الاقوامی سیاحت، تجارتی روابط اور عوامی سطح پر دوستی کو فروغ ملتا ہے۔

فیسٹیول کے تیسرے روز آج اتوار کو بھی رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوں گے۔ادھراسلام آباد میں دو روزہ رنگا رنگ ویمن گالا سج گیا جس میں خواتین کی بنائی گئی دستکاریوں کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ ویمن گالا ایف نائن پارک میں سجا ہے جس کی منفرد سرگرمیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔لیٹس گرو ٹوگیدر کمیونٹی کے زیر اہتمام ویمن گالا منعقد کیا گیا جو خواتین کی بنائی گئی دستکاریوں کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے جس میں رنگا رنگ سٹالز پر شاپنگ کے لیے بہت یونیک پراڈکٹس، فیشن اکسسریز، ہوم ڈیکور، آرٹ اینڈ کرافٹ، آرگینک پراڈکٹس، گارڈننگ کرافٹس، خواتین اور بچوں کے ملبوسات، مزیدار کھانوں کے سٹالز شامل ہیں ۔

ایونٹ میں بچوں کے لیے پلے اور ایکٹوٹی ایریا بھی شامل ہے۔لیٹس گرو ٹوگیدر کمیونٹی کی سی ای او امبرین حیدر کا کہنا ہے کہ ویمن گالا ایک میگا فیسٹیول اور فیملی ایونٹ ہے جسکا مقصد کاروباری خواتین کو انکے معیاری پراڈکٹس کی نمائش اور سیل کرنے کا موقع دینا ہے۔واضح رھے کہ اسلام آباد ٹورازم،سپورٹس اور فیملی فیسٹیول 8 نومبر تک جاری رہے گا جس میں میوزیکل ایوننگز، کنسرٹس فلائنگ لینٹرن، آتش بازی اور مختلف سپورٹس کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

مزید خبریں