راولپنڈی۔19نومبر (اے پی پی):تین ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ سے قبل زمبابوے اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔ پی سی بی کے مطابق سیریز میں (کل) جمعرات کو زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹیموں …
تین ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ سے قبل زمبابوے اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ

مزید خبریں
راولپنڈی۔19نومبر (اے پی پی):تین ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ سے قبل زمبابوے اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔
پی سی بی کے مطابق سیریز میں (کل) جمعرات کو زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹیموں کے ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے کنڈیشنز کے مطابق تیاری پر خصوصی توجہ دی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔








