تین ملکی کبڈی سیریز، پاکستان گرین اور ایران کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) بہاولپور میں کھیلا جائے گا

137
APP66-07 FAISALABAD: January 07 - A view of Kabaddi match between India Punjab and Pakistan Green teams during 41st Commissioner National Kabaddi Championship at Iqbal Stadium. APP photo by Tasawar Abbas

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری تین ملکی کبڈی سیریز میں پاکستان گرین اور ایران کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) جمعرات کو بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایاکہ میچ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ 11 جنوری کو ساہیوال میں جبکہ 13 جنوری کو فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔