تیونس اور سعودی عرب کا عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریاض ، تیونس ۔25نومبر (اے پی پی):تیونس کے وزیرِ دفاع خالد شِیلی نے پیر کے روز تیونس میں سعودی رائل نیول فورسز کے چیف آف اسٹاف محمد بن عبدالرحمن الغریبی سے ملاقات کی، جس میں عسکری تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق ملاقات کے دوران شیلی نے دونوں ممالک کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تربیت، سمندری سیکیورٹی، انٹیلی جنس کے تبادلے …

ریاض ، تیونس ۔25نومبر (اے پی پی):تیونس کے وزیرِ دفاع خالد شِیلی نے پیر کے روز تیونس میں سعودی رائل نیول فورسز کے چیف آف اسٹاف محمد بن عبدالرحمن الغریبی سے ملاقات کی، جس میں عسکری تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شنہوا کے مطابق ملاقات کے دوران شیلی نے دونوں ممالک کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تربیت، سمندری سیکیورٹی، انٹیلی جنس کے تبادلے اور بحری افواج کے درمیان مشترکہ سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تربیتی تعاون، سمندری دفاع اور ماہرین کے تبادلوں کو مزید بڑھایا جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ چھٹی تیونسی۔سعودی مشترکہ فوجی کمیشن کی تیاریوں پر بھی کام جاری ہے، جو دسمبر میں منعقد ہوگا۔الغریبی نے عسکری تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تیونس کے ساتھ فوجی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں