تیونس کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 9 افریقی تارکین وطن ہلاک ، 6 لاپتہ

151
Tunisia
Tunisia

تیونس۔13دسمبر (اے پی پی):یورپ جانے کی کوشش میں تیونس کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق کوسٹ گارڈز نے اب تک 27 افراد کوبچا لیا ہے جو خراب موسم کی وجہ سےٹوٹ جانے والی کشتی میں سوار تھے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ جب کشتی ڈوبی تو اس وقت اس میں 42 افرادسوار تھے۔جج فرید بین جھا نے بتایا کہ 6 لاپتہ تارکین وطن کی تلاش جاری ہے، کشتی پر سوار تمام تارکین وطن کا تعلق افریقی ممالک سے ہے۔