اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):جاز کیش نے چھوٹے کاروباری مالکان کو ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے(پیمنٹ وایا لنک) فیچر متعارف کیاہے۔ یہ فیچر جاز کیش کے تقریباً 300,000 مرچنٹس کی ٹرانزیکشنز کو منظم کرنے اور ان کے مجموعی تجربے کو بڑھانے کیلئے تیار کیا گیاہے۔منگل کو جاری بیان میں جاز کیش کے چیف پروڈکٹس آفیسر عامر آفتاب نے کہا کہ (پیمنٹ وایا لنک)کے آغاز کا مقصد صارفین …
جاز کیش کی جانب سے کاروباری ٹرانزیکشنز کو آسان بنانےکیلئے (پیمنٹ وایا لنک) فیچر متعارف

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):جاز کیش نے چھوٹے کاروباری مالکان کو ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے(پیمنٹ وایا لنک) فیچر متعارف کیاہے۔ یہ فیچر جاز کیش کے تقریباً 300,000 مرچنٹس کی ٹرانزیکشنز کو منظم کرنے اور ان کے مجموعی تجربے کو بڑھانے کیلئے تیار کیا گیاہے۔منگل کو جاری بیان میں جاز کیش کے چیف پروڈکٹس آفیسر عامر آفتاب نے کہا کہ (پیمنٹ وایا لنک)کے آغاز کا مقصد صارفین کے لئے کاروباری ٹرانزیکشنز کو آسان بناناہے،آج کی ڈیجیٹل معیشت میں جہاں ہرسیکنڈ قیمتی ہے،وہاں ادائیگی کے ایک ایسے طریقہ کار کی طلب زور پکڑ رہی ہے جو عالمی اور مقامی ٹرانزیکشنز کے عمل کوآسان اور تیز بنائے
۔ (پیمنٹ وایا لنک) کاروباری اور صارفین دونوں کے لئے ادائیگی کے عمل کو آسان اور بہتر بناتاہے۔ادائیگی کے آن لائن طریقے کے ذریعے لوگ ای میل، ایس ایم ایس یا دیگر چینلز کااستعمال کرتے ہوئے پرسنلائزڈ لنک کے ذریعے کلائنٹس سے ادائیگی کی درخواست کرسکتے ہیں۔صرف ایک کلک سے کلائنٹس اپنے ترجیح ڈیبٹ کارڈز یا کریڈٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے ماسٹر کارڈ کے ذریعے محفوظ ادائیگی کرسکتے ہیں۔ (پیمنٹ وایا لنک) کا آغاز چھوٹے بزنسز کو بااختیار بنانے کیلئے جاز کیش کے سفر میں نمایاں سنگ میل ہے جو بے مثال سہولت، سیکورٹی اور عالمی کنکٹی ویٹی پیش کرتا ہے۔فوری ادائیگی کا طریقہ کار کیش فلو کے بہتر انتظام میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
جاز کیش سے منسلک فری لانسر کمیونٹی کے لیے یہ فیچر اگلے مرحلے میں دستیاب ہو گا جو فری لانسرز کونئی مارکیٹوں تک رسائی اور ُانکی آمدنی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔جاز کیش صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ نئی اور جدید مالیاتی خدمات پیش کرتا ہے۔ کاروباروں کے لئے جاز کیش کا پیمنٹ وایا لنک جدت اور کامیابی کی ضمانت ہے۔








