واشنگٹن ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری شام میں جنگ بندی کی بحالی کےلئے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بات چیت کےلئے جنیوا روانہ ہوگئے۔ جان کیری کے ہمراہ محو سفر سینئر امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے شام میں جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے تاہم قبل ازوقت اس …
جان کیری شام میں جنگ بندی کےلئے روسی ہم منصب لاوروف سے بات چیت کےلئے جنیوا روانہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری شام میں جنگ بندی کی بحالی کےلئے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بات چیت کےلئے جنیوا روانہ ہوگئے۔ جان کیری کے ہمراہ محو سفر سینئر امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے شام میں جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے تاہم قبل ازوقت اس میں پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ اس بات چیت میں کسی حتمی معاہدے پر پہنچنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ یہ انتہائی مختصر بات چیت ہوگی۔








