جاپان،زلزلہ نہ آنے کے باوجودصوبہ میازا کے ساحلی علاقے میں بڑے زلزلے کی ایڈوائزری بدستور نافذ العمل

96

ٹوکیو۔15اگست (اے پی پی):جاپان کے صوبے میازا کے وسیع تر زیریں ساحلی علاقے میں کسی زلزلے کے آثار سامنے نہ آنے کے باوجود کئی روز قبل جاری ہونے والی بڑے زلزلے کی ایڈوائزری بدستور نافذ ہے۔این ایچ کے ، کے مطابق محکمہ موسمیات کی کئی روز قبل جاری ہونے والی ایڈوائزی میں صوبہ میازا کے زیریں ساحلی علاقے میں بڑا زلزلہ آنے کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن تاحال وہاں نہ کوئی زلزلہ آیا اور نہ ہی اس کے آثار سامنے آئے ہیں،تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں زلزلے بارے ایڈوائزری بدستور نافذ العمل ہے۔

واضح رہے کہ چھ روز قبل صوبہ میازا میں 7 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے بعد جاری جاری کی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ ساحلی علاقے میں شدید زلزلے کے امکانات معمول سے زیادہ ہیں۔