ٹوکیو۔31اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے فوکوشیما دائی اِچی جوہری بجلی گھر کی منتظم نے کہا ہے کہ ایک ریٹریول ڈیوائس نے ریکٹر نمبر دو کے کنٹینمنٹ ویسل میں جوہری ایندھن کے ملبے کو کامیابی سےاٹھا لیا۔ این ایچ کے، کے مطابق منتظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو )نے آلے سے ملبہ ہٹانے کا آزمائشی عمل دوبارہ شروع کیا۔ انہوں نے …
جاپان،فوکوشیما دائی اچی میں جوہری ایندھن کا ملبہ اٹھانے کے لیے آلے کا استعمال

مزید خبریں
ٹوکیو۔31اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے فوکوشیما دائی اِچی جوہری بجلی گھر کی منتظم نے کہا ہے کہ ایک ریٹریول ڈیوائس نے ریکٹر نمبر دو کے کنٹینمنٹ ویسل میں جوہری ایندھن کے ملبے کو کامیابی سےاٹھا لیا۔ این ایچ کے، کے مطابق منتظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو )نے آلے سے ملبہ ہٹانے کا آزمائشی عمل دوبارہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کا آغاز ستمبر میں ہوا تھا لیکن ریٹریول آلے سے منسلک کیمروں میں خرابی کی وجہ سے، اسے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔
ٹیپکو نے کہا کہ ری ایکٹر کے کنٹینمنٹ ویسل کے اندر ریٹریول ڈیوائس رکھے جانے کے بعد گزشتہ روز ڈیوائس کی نوک سے کیبل کے ذریعے پکڑنے والا ایک آلہ نیچے لے جایا گیا تھا۔ملبے کی تابکاری کی سطح کی جانچ کنٹینمنٹ ویسل سے ریٹریول ڈیوائس کو ہٹائے جانے کے بعد کی جائے گی، یہ عمل کئی دنوں پر محیط ہوگا، تاہم اگر تابکاری کی ریڈنگ ایک خاص سطح سے نیچے ہونے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو ملبے کو نقل و حمل کے کنٹینر میں ڈال دیا جائے گا۔اگر یہ کوشش کامیاب ہوتی ہے تو 2011 کے حادثے کے بعد، پلانٹ سے ملبہ ہٹانے کا یہ پہلا موقع ہوگا۔








