ٹوکیو۔6جولائی (اے پی پی):جاپان کی ماہی پروری ایجنسی نے انڈوں سے مکمل افزائش کردہ بام مچھلی کی منفرد تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ این ایچ کے کے مطابق ماہی پروری ایجنسی کے ماہرین نے مصنوعی طور پر انڈوں سے بچے پیدا کیے اور بام مچھلی کی مکمل پختگی تک پروروش کی۔ انہوں نے افزائش کا مکمل سائیکل حاصل کرنے کے لیے انہی افزائش کردہ بام مچھلیوں کے انڈے استعمال کئے۔نئے …
جاپان،ماہی پروری ایجنسی کی انڈوں سے مکمل افزائش کردہ بام مچھلی کی تقریب

مزید خبریں
ٹوکیو۔6جولائی (اے پی پی):جاپان کی ماہی پروری ایجنسی نے انڈوں سے مکمل افزائش کردہ بام مچھلی کی منفرد تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ این ایچ کے کے مطابق ماہی پروری ایجنسی کے ماہرین نے مصنوعی طور پر انڈوں سے بچے پیدا کیے اور بام مچھلی کی مکمل پختگی تک پروروش کی۔ انہوں نے افزائش کا مکمل سائیکل حاصل کرنے کے لیے انہی افزائش کردہ بام مچھلیوں کے انڈے استعمال کئے۔نئے طریقہ کار سے افزائش کردہ گلاس بام مچھلیوں کی پانی کے ایک ٹینک میں نمائش کی گئی اور ماہرین نے اپنی حالیہ تحقیق کے نتائج سے آگاہ کیا
۔قدرتی طور پر پائی جانے والی گلاس بام مچھلی اور انڈوں سے مکمل طور پر افزائش کردہ گلاس بام مچھلی دونوں کو آگ پر سینک کر ذائقہ چکھنے کے لیے مہمانوں کو پیش کیا گیا جن میں وزیر زراعت، جنگلات و ماہی پروری ساکاموتو تیتسُوشی بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر افزائش کردہ بام مچھلی نرم اور لذیز ہے اور اس کا ذائقہ بالکل قدرتی گلاس بام مچھلی جیسا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ بام مچھلی عام طور پر مہنگی ہوتی ہے، اس لیے امید ہے کہ یہ کھانے کے لیے مزید قابل استطاعت ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ بام مچھلی کے ذخائر کو محفوظ رکھنے کی کوشش میں، جاپانی حکومت کے ایک تحقیقی ادارے نے 14 سال قبل دنیا میں پہلی بار مکمل پیمانے کی بام مچھلی فارمنگ میں کامیابی حاصل کی تھی۔








