ٹوکیو۔18مارچ (اے پی پی):جاپان کے جنوبی شہر اوکیناوا کے جزیرے پر رواں سال مقامی لوگوں اور سیاحوں کی تفریح کے لیے ساحل سمندر باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔ این ایچ کے، کے مطابق اوکیناوا کے جزیرے پر گزشتہ روز ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ساحل سمندر کی سلامتی کی دعا کرنے کے بعد یہاں آنے والے ہائی سکول کے طلبا نے روایتی ریُوکیُو رقص …
جاپان، اوکیناوا کے جزیرے پرمقامی لوگوں اور سیاحوں کی تفریح کے لیے ساحل سمندر کھول دیا گیا

مزید خبریں
ٹوکیو۔18مارچ (اے پی پی):جاپان کے جنوبی شہر اوکیناوا کے جزیرے پر رواں سال مقامی لوگوں اور سیاحوں کی تفریح کے لیے ساحل سمندر باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔
این ایچ کے، کے مطابق اوکیناوا کے جزیرے پر گزشتہ روز ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ساحل سمندر کی سلامتی کی دعا کرنے کے بعد یہاں آنے والے ہائی سکول کے طلبا نے روایتی ریُوکیُو رقص کا مظاہرہ کیا،سمندر میں لوگوں نے کھیل ہی کھیل میں ایک دوسرے پر پانی پھینکا۔اپریل کے آخر تک اوکیناوا میں مزید ساحل عوامی تفریح کے لیے کھولے جائیں گے۔








