ٹوکیو۔19جنوری (اے پی پی):جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز (ٹیپکو) نے نیگاتا پریفیکچر میں واقع کاشیوازاکی کاریوا جوہری بجلی گھر کے نمبر 6 ری ایکٹر کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق ٹیپکو نے پیر کو بتایا کہ کنٹرول راڈز کے لیے نصب الارم سسٹم، جو نیوکلیئر فشن کے عمل کو قابو میں رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، آزمائشی آپریشن کے …
جاپان، ٹیپکو کا کاشیوازاکی کاریوا جوہری بجلی گھر کے ری ایکٹر کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے کا اعلان

مزید خبریں
ٹوکیو۔19جنوری (اے پی پی):جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز (ٹیپکو) نے نیگاتا پریفیکچر میں واقع کاشیوازاکی کاریوا جوہری بجلی گھر کے نمبر 6 ری ایکٹر کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شنہوا کے مطابق ٹیپکو نے پیر کو بتایا کہ کنٹرول راڈز کے لیے نصب الارم سسٹم، جو نیوکلیئر فشن کے عمل کو قابو میں رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، آزمائشی آپریشن کے دوران فعال نہیں ہوا۔سات یونٹس پر مشتمل اس جوہری کمپلیکس کے نمبر 6 ری ایکٹر کو دوبارہ شروع کرنے کا شیڈول منگل کے روز طے تھا۔
کاشیوازاکی-کاریوا جوہری بجلی گھر، جو ٹوکیو سے تقریباً 220 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے، ان 54 ری ایکٹرز میں شامل تھا جنہیں مارچ 2011 میں سونامی سے متاثر فوکوشیما دائیچی پلانٹ میں کور میلٹ ڈاؤن کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ دسمبر 2025 میں نیگاتا پریفیکچرل اسمبلی نے تنقید کے باوجود اس پلانٹ کو جزوی طور پر دوبارہ چلانے کی منظوری دی تھی۔








