واشنگٹن ۔ 28 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے پر زور دیا ہے کہ جاپانی موٹر ساز کمپنیاں اپنی زیادہ سے زیادہ گاڑیاں امریکا میں تیار کریں۔رائٹرز نے جاپان میں امریکا کے سفیر ولیم ہیگرٹی کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا کہ صدر ٹرمپ نے یہ دباﺅ جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے سے اوول آفس واشنگٹن میں ہونے والی اپنی حالیہ …
جاپانی موٹر ساز کمپنیاں زیادہ سے زیادہ گاڑیاں امریکا میں تیار کریں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے پردباﺅ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 28 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے پر زور دیا ہے کہ جاپانی موٹر ساز کمپنیاں اپنی زیادہ سے زیادہ گاڑیاں امریکا میں تیار کریں۔رائٹرز نے جاپان میں امریکا کے سفیر ولیم ہیگرٹی کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا کہ صدر ٹرمپ نے یہ دباﺅ جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے سے اوول آفس واشنگٹن میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کے دوران ظاہر کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے ٹویوٹا سمیت جاپانی موٹر ساز کمپنیوں کی امریکا میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ولیم ہیگرٹی نے کہا کہ امریکا نے ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری پر زور دیا اور توقع ہے کہ اس سلسلے میں کامیابی ہوگی۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک مہم کے دوران کہا کہ جاپانی وزیراعظم نے اپنے ملک کی جانب سے امریکی کار فیکٹریوں میں 40 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔








