ٹوکیو۔19جنوری (اے پی پی):جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 جنوری کو ایوان نمائندگان تحلیل کریں گی تاکہ 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کرائے جا سکیں۔ شنہوا کے مطابق پریس کانفرنس میں جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ رواں سال کے عام پارلیمانی اجلاس کے افتتاحی دن جمعہ کو 465 رکنی ایوانِ زیریں تحلیل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ 8 فروری …
جاپانی وزیراعظم کا 23جنوری کو ایوان زیریں تحلیل کرنے کا اعلان، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے

مزید خبریں
ٹوکیو۔19جنوری (اے پی پی):جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 جنوری کو ایوان نمائندگان تحلیل کریں گی تاکہ 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کرائے جا سکیں۔
شنہوا کے مطابق پریس کانفرنس میں جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ رواں سال کے عام پارلیمانی اجلاس کے افتتاحی دن جمعہ کو 465 رکنی ایوانِ زیریں تحلیل کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ 8 فروری کو ہوگی جبکہ باضابطہ انتخابی مہم 27 جنوری سے شروع ہوگی۔یہ انتخاب جو 21 اکتوبر کووزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلا انتخاب ہوگا، موجودہ ایوانِ زیریں کی مدت ختم ہونے میں دو سال سے زیادہ وقت باقی رہتے ہوئے منعقد کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے تاکائیچی نے اپنی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اتحادی جماعت جاپان انوویشن پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ایوان زیریں تحلیل کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا۔حکمران اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لیے جاپان کی آئینی جمہوری پارٹی اور کومےئیتو پارٹی، جو طویل عرصے تک ایل ڈی پی کی اتحادی رہی ہے
، نے جمعرات کو سینٹرسٹ ریفارم الائنس بنانے پر اتفاق کیا، جو آنے والے انتخابات میں سب سے بڑی اپوزیشن قوت ہوگی۔








