ٹوکیو ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش کے درمیان ہونے والے ملاقات میں خطے کے امن اور استحکام سمیت شمالی کوریا کے جوہری تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی غرض سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت عائد کردہ پابندیوں …
جاپانی وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سربراہ سے ملاقات ، شمالی کوریا کے مسئلہ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش کے درمیان ہونے والے ملاقات میں خطے کے امن اور استحکام سمیت شمالی کوریا کے جوہری تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی غرض سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت عائد کردہ پابندیوں کو مکمل انداز میں نافذ کیا جانا چاہیئے۔شمالی کوریا سے متعلق زیر بحث معاملات میں کوریائی ایجنٹوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ان جاپانی شہریوںکی بازیابی کے لئے بھی بات چیت کی گئی ۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ یہ معاملہ جلد از جلد حل کیا جانا چاہیئے۔








