پرل ہاربر ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے امریکی بحری اڈے پرل ہاربر کا دورہ کیا اور75 برس قبل جاپانی فضایہ کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جاپانی عوام نے جنگ کی ہولناکی کو دہرانے سے اجتناب کا عزم کر رکھا ہے۔بحری اڈے کے دورے …
جاپانی وزیراعظم کی پرل ہاربر آمد، ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار

مزید خبریں
پرل ہاربر ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے امریکی بحری اڈے پرل ہاربر کا دورہ کیا اور75 برس قبل جاپانی فضایہ کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جاپانی عوام نے جنگ کی ہولناکی کو دہرانے سے اجتناب کا عزم کر رکھا ہے۔بحری اڈے کے دورے کے موقع پر جاپانی وزیراعظم کے ہمراہ امریکی صدر براک اوباما بھی تھے۔دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپان نے اس اڈے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2300 امریکی سپاہی ہلاک ہو گئے تھے۔ ایبے نے نیول بیس پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا








