جاپانی ٹینس سٹار اوساکا ناؤمی کا ومبلڈن سے دستبردار

ٹوکیو۔19جون (اے پی پی):جاپان کی ٹینس سٹار اوساکا ناؤمی نے ومبلڈن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ جاپانی کھلاڑی اوساکا ناؤمی نے رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ میں ہونے والی ومبلڈن چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ اوساکا کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ اوساکا ناؤمی رواں سال وہ ان مقابلوں میں حصہ نہیں لیں …

ٹوکیو۔19جون (اے پی پی):جاپان کی ٹینس سٹار اوساکا ناؤمی نے ومبلڈن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ جاپانی کھلاڑی اوساکا ناؤمی نے رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ میں ہونے والی ومبلڈن چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گئی ہیں۔

اوساکا کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ اوساکا ناؤمی رواں سال وہ ان مقابلوں میں حصہ نہیں لیں گی جس کی بنیادی وجہ ان کی صحٹ اور نجی مصروفیات ہیں۔اوساکا جو اس وقت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں، انہیں عبوری طور پر ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ فرنچ اوپن سے علیحدگی کے بعد ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ ان اولمپکس میں حصہ لینا چاہیں گی۔