ٹوکیو ۔ 27 مئی (اے پی پی) ہٹاچی اور این ای سی جیسی بڑی جاپانی کمپنیوں نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملک میں نافذ ایمرجنسی کے خاتمے کے باوجود اپنے متعدد ملازمین کو گھروں سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جاپانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہٹاچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران ان کے 70 فیصد ملازمین گھروں …
جاپانی کمپنیوں کی ایمرجنسی کے خاتمے کے باوجود اپنے متعدد ملازمین کو گھروں سے کام جاری رکھنے کی ہدایت

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 27 مئی (اے پی پی) ہٹاچی اور این ای سی جیسی بڑی جاپانی کمپنیوں نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملک میں نافذ ایمرجنسی کے خاتمے کے باوجود اپنے متعدد ملازمین کو گھروں سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جاپانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہٹاچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران ان کے 70 فیصد ملازمین گھروں سے کام کر رہے تھے ان کو جون کے آخر تک اپنا کام اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہٹاچی کے صدر ہیڈے نوبو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ اپنے 50 فیصد ملازمین کو گھروں سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کریں گے۔ این ای سی کی طرف سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ایمر جنسی کے خاتمے کے باوجود وہ اپنے ملازمین کو گھروں سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کریں گے۔ کوبے سٹیل لمیٹڈ کے حکام نے بھی کہا ہے کہ وہ جس حد تک بھی ہو سکا اپنے زیادہ سے زیادہ ملازمین کو گھروں سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کریں گے تاکہ کورونا وائرس کی وبا سے قبل دفتر آنے والے ملازمین میں سے صرف 50 فیصد کو ہی دفتر آنا پڑے۔ اسی طرح فیوجتسو لمیٹڈ نے بھی دفتر آنے والے ملازمین کی تعداد میں25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ سونی کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ دفتر آنے والے ملازمین کی تعداد میں یکم جون کے بعد بتدریج اضافہ کریں گے۔ جون کے پہلے دو ہفتے تک صرف 20 فیصد ملازمین دفتر بلایا جائے گا اور جون کے تیسرے ہفتے میں یہ تعداد بڑھا کر 30 فیصد کر دی جائے گی۔








