ٹوکیو ۔25اگست (اے پی پی):جاپان میں مال بردار بحری جہاز الٹنے سے 2افراد لاپتہ ہوگئے تاہم 3افراد کو بچا لیا گیا ۔چینی خبررساں ادارے نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات کو جاپان کے صوبہ واکایاما کے ساحل کے قریب ایک جاپانی مال بردار جہاز ازومی مارو لائبیریا میں کارگو جہاز سے ٹکر ا کر الٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جاپانی ساحلی محافظوں نے لائبیریا …
جاپان ،مال بردار بحری جہاز الٹنے سے 2افراد لاپتہ

مزید خبریں
ٹوکیو ۔25اگست (اے پی پی):جاپان میں مال بردار بحری جہاز الٹنے سے 2افراد لاپتہ ہوگئے تاہم 3افراد کو بچا لیا گیا ۔چینی خبررساں ادارے نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات کو جاپان کے صوبہ واکایاما کے ساحل کے قریب ایک جاپانی مال بردار جہاز ازومی مارو لائبیریا میں کارگو جہاز سے ٹکر ا کر الٹ گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ جاپانی ساحلی محافظوں نے لائبیریا میں کارگو جہاز کی طرف سے ہنگامی کال کے بعد کارروائی کرتے ہوئے حادثے کا شکارہونے والے جہاز کے عملے کے 3ارکان کو بچا لیا تاہم 2افراد لاپتہ ہیں جن کی تلا ش جاری ہے۔








