جاپان میں زلزلے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 81ہو گئی میں Japan سے اموات کی تعداد بڑھ کر 81ہو گئی

107
earthquake
earthquake

ٹوکیو۔4جنوری (اے پی پی):جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر81ہو گئی جبکہ 51افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

چینی خبررساں ادارے شنہوا نے منگل کو مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی جاپان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدیدزلزلے کے باعث درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں، سڑکوں پر گہری دراڑیں اور رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر81ہو گئی جبکہ 51افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 36ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ اشیکاوا شہر میں زلزلےکے آفٹر شاکس کے باعث پانی کی پائپ لائنوں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث اشیکاوا کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔ سیلف ڈیفنس فورس کے دستے زلزلے سے متاثر ہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نےجمعرات کو ہنگامی ڈیزاسٹر رسپانس ہیڈ کوارٹر کے اجلاس میں حکام پر زور دیا کہ وہ زلزلے سے ہونے والی تباہی کے پہلے 72 گھنٹوں کے اندر زندگیاں بچانے کی کوششوں کے لیے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زمین پر موجود ہر فرد سے اپیل کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔ ■