اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):جاپان نے جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران پاکستان میں 4.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے ۔
سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 24 ۔ 2023 کے پہلے 4ماہ کے دوران جاپان کی جانب سے 4.5ملین ڈالر کی براہ راست( غیر ملکی )سرمایہ کاری کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4 برسوں کے دورا ن جاپان کی جانب سے مجموعی طور پر 235.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے۔