جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
جاپان کی ٹینس سٹار نائومی اوساکا کا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز، تیسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
میڈرڈ۔24اپریل (اے پی پی):جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
ای ایس پی این کے مطابق 28 سالہ جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 24 سالہ کولمبین ٹینس سٹار ماریا کیملا اوسوریو سیرانوکو شکست دی۔ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کے میچ میں جاپان کی 28 سالہ ٹینس سٹار نائومی اوساکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف 24 سالہ کولمبین ٹینس سٹار ماریا کیملا اوسوریو سیرانوکو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 5-7 سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ یوکرین کی حریف کھلاڑی انہیلینا سرحییونا کالینینا سے ہوگا۔








