اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان توانائی،ٹیکسٹائل،تعلیم اور معیشت میں باہمی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے،پاکستان علاقائی استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،جاپان کی اپنی آذاد خارجہ پالیسی ہے ہمیں امریکی پالیسیوں پر چلنے کی ضرورت نہیں۔مقبوضہ کشمیر مین انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے،اس معاملے پر پاکستان کے …
جاپان کے سفیر کا انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں عوامی مزاکرے کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان توانائی،ٹیکسٹائل،تعلیم اور معیشت میں باہمی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے،پاکستان علاقائی استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،جاپان کی اپنی آذاد خارجہ پالیسی ہے ہمیں امریکی پالیسیوں پر چلنے کی ضرورت نہیں۔مقبوضہ کشمیر مین انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے،اس معاملے پر پاکستان کے خدشات کو سمجھتے ہیں۔منگل کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں جاپان پاکستان تعلقات سے متعلق عوامی مزاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جاپان کے سفیر نے کہا کہ جاپان امریکہ کی پیروی نہیں کرتا ہماری اپنی آذادخارجہ پالیسی جو باہمہ مفادات پر استوار ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان ہر ملک کیساتھ تعاون پر یقین رکتھا ہے چاہے وہ امریکہ ہو یا کےءدوسرا ملک۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام علاقائی ممالک کیساتھ باہمہ تعاون بڑھانے پر یقین رکتھے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان کا اپنی اقتصادی پالیسی کو مخصوص سیکورٹی معاملے کیساتھ منسلک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔سی پیک سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم منصوبہ ہے جو تمام خطے کو ایک دوسرے کیساتھ منسلک اور اقتصادی استحکام فراہم کریگا۔








