جب بھی موقع ملتا ہے ٹیم کیلئے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ساجد خان

120
جب بھی موقع ملتا ہے ٹیم کیلئے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ساجد خان

ملتان۔ 18 جنوری (اے پی پی):پاکستانی اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ جب بھی موقع ملتا ہے ٹیم کیلئے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں، پلان ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف رنز نہیں دینے وکٹیں لینی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

آف اسپنر ساجد خان نے کہا کہ خواہش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں، سلیکٹ کرنا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، جب بھی موقع ملتا ہے ٹیم کیلئے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں ہمارےبیٹسمن ابھی ہیں،ویسٹ انڈیز کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے،

مخالف ٹیم جس مائنڈ سیٹ سے کھیلے گی ہم اسی طرح اپنا پلان بنائیں گے۔نئی بال سے گیند کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک میں نئی بال سےکافی بولنگ کی ہے جس کا فائدہ مجھے اس میچ میں ہوا ہے،

ایسی پچ پر پلان ہے رنز نہیں دینے وکٹیں لینی ہیں۔بعد ازاں ویسٹ انڈیز کے اسپنرجومل وریکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامران غلام کے ناٹ آوٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، لیکن ٹیکنالوجی ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔جومل وریکن نے مزید کہا کہ میچ میں 275 سے 300 رنز تک کا ہدف ہم حاصل کرسکتے ہیں،سیلز نے پچھلی اننگز میں اچھی بولنگ کی تھی،کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کریں۔