اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مختلف اداروں کے درمیان جامع اشتراک سے بدعنوانی پرقابو پایا جا سکتاہے، بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، جب تک کرپشن ختم نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے …
جب تک کرپشن ختم نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کرے گا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مختلف اداروں کے درمیان جامع اشتراک سے بدعنوانی پرقابو پایا جا سکتاہے، بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، جب تک کرپشن ختم نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے بیروزگاری اور غربت جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں کیونکہ یہ وسائل کو کھا جاتی ہے۔ ہمیں بد عنوانی کرنے والوں کی نشاندہی کرکے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار سست ہونے کے ساتھ ساتھ لاگت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں پر عملدرآمد میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام دنیا کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم نکتہ رہا ہے ۔بدعنوانی کی روک تھام کے لئے ریگولیٹری اتھارٹیز اور آڈیٹرز کو آزادانہ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے عوام کو بدعنوانی کے منفی اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ چیئرمین نیب کی قیادت میں نیب شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کے درمیان جامع اشتراک سے بدعنوانی پرقابو پایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے دونوں ایوانوں کی حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جو قانون سازی سے متعلق تفصیلی جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 172 بل پاس ہوئے۔ قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ پرائیویٹ ممبر بل لائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کا مؤقف مختلف ہے تاہم قومی معاملات پر ہم سب کا مؤقف ایک ہے۔ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے ۔ جب تک کرپشن ختم نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کرے گا۔








