جدباءپولیس نے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے، جعلی کرنسی برآمد کرلی

160
جعلی کرنسی

تورغر۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ضلع تورغر کی جدباءپولیس نے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے جعلی کرنسی برآمد کر لی۔

دونوں گرفتار ملزمان سے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ جدباءفضل رحیم خان نے دکانوں پر جعلی کرنسی چلانے والے ملزمان فتح اﷲ ولد سریاب اور اکبر خان ولد زین اﷲ کو گرفتار کر کے قبضہ سے جعلی کرنسی برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف جعلی کرنسی کا مقدمہ درج کر کے ان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

گرفتار کئے گئے ملزمان فتح اﷲ ولد سریاب اور اکبر خان ولد زین اﷲ کا تعلق گل ڈھیری تحصیل دوڑ میرا سے ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔