جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ معیاری تعلیم کا انقلابی اقدام، ”کنیکٹڈ کلاس رومز‘‘ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام شروع کیا گیا ”کنیکٹڈ کلاس رومز‘‘ پروگرام،ایف ڈی ای کے ماتحت وفاقی تعلیمی اداروں کے تعلیمی میدان میں انقلابی قدم ثابت ہو رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کے 240 سکولوں کو ایک مرکزی سمارٹ کلاس روم سے منسلک کیا گیا ہے جہاں ماہر مضمون اساتذہ براہ راست تدریس کرتے ہیں اور تمام طلباء …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام شروع کیا گیا ”کنیکٹڈ کلاس رومز‘‘ پروگرام،ایف ڈی ای کے ماتحت وفاقی تعلیمی اداروں کے تعلیمی میدان میں انقلابی قدم ثابت ہو رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کے 240 سکولوں کو ایک مرکزی سمارٹ کلاس روم سے منسلک کیا گیا ہے جہاں ماہر مضمون اساتذہ براہ راست تدریس کرتے ہیں اور تمام طلباء ایک ساتھ معیاری تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

سیکرٹری وزارت تعلیم ندیم محبوب نے کہا کہ کنیکٹڈ کلاس رومز فاصلے اور وقت کی رکاوٹوں کو ختم کر کے تمام طلباء کو مساوی تعلیمی مواقع فراہم کر رہے ہیں، یہ اقدام شمولیتی تعلیم کے وژن کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات جنید اخلاق نے کہا کہ جدید تدریسی ماڈلز کے ذریعے ہم طلباء کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کر رہے ہیں، اس منصوبے میں تمام اسباق کی ویڈیو ریکارڈنگ دستیاب ہے جو یوٹیوب چینل اور ڈیجیٹل لائبریری کے ذریعہ کسی بھی وقت دیکھی جا سکتی ہے۔

طلباء براہ راست سوالات بھی کر سکتے ہیں جبکہ باقاعدہ ٹیسٹ اور پریکٹس امتحانات بھی فراہم کیے جا رہے ہیں جو فیڈرل بورڈ کے نصاب کے مطابق ہوتے ہیں۔انگریزی، ریاضی، کمپیوٹر سائنس، حیاتیات، فزکس اور کیمسٹری جیسے اہم مضامین میں ماہرین کے لیکچرز، انٹرایکٹو سیشنز اور جدید ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے طلباء کو نہ صرف تعلیمی طور پر مضبوط کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں ڈیجیٹل مہارتیں بھی سکھائی جا رہی ہیں۔

کنیکٹڈ کلاس رومز کا مقصد ہر طالب علم کی معیاری تعلیم تک رسائی، علاقائی تفریق کا خاتمہ اور ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان میں تعلیم کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید خبریں