جرت مندانہ جنگی حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ قابلیت نے دشمن کو بچاو¿ کی پالیسی اپنانے پر مجبور کیا، پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشن ”سومناتھ“ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ جرت مندانہ جنگی حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ قابلیت نے دشمن کو بچاو¿ کی پالیسی اپنانے پر مجبور کیا، پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشن ”سومناتھ“ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا، پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے بحر ہند میں اپنا تسلط قائم رکھتے …

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ جرت مندانہ جنگی حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ قابلیت نے دشمن کو بچاو¿ کی پالیسی اپنانے پر مجبور کیا، پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشن ”سومناتھ“ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا، پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے بحر ہند میں اپنا تسلط قائم رکھتے ہوئے بھارتی بحری جنگی بیڑے کو بندرگاہ تک ہی مقید رکھا، پاک بحریہ آج بھی دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ امیر البحر نے کہا کہ آج، پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔