جرمنی کی فورتھ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

110
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔

مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(9-11)اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔