جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی ایئر یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طلباءو طالبات کیلئے جرمن یونیورسٹیوں کے دروازے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایئر یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر جرمن سفیر کا خیرمقدم وائس چانسلر ایئر وائس مارشل …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طلباءو طالبات کیلئے جرمن یونیورسٹیوں کے دروازے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایئر یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر جرمن سفیر کا خیرمقدم وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر) فیاض عامر، ڈائریکٹرز، فکلٹی اساتذہ اور طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے کیا۔ جرمن سفیر نے ایئر یونیورسٹی کی عمارت کے منفرد فنِ تعمیر کو سراہتے ہوئے اسے ایک جدید، ماحول دوست اور گرین یونیورسٹی قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرمن یونیورسٹیوں کے دروازے پاکستانی طلباءو طالبات کےلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ انہوں نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جرمنی کی جانب سے بھرپور تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے طلباءو طالبات کے سوالات و جوابات کے سیشن میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص یوتھ ڈویلپینٹ، ایجوکیشن، انرجی اور اکانومی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمک ایکسچینج انج اقبال نے بھی شرکاءکو باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بریفنگ دی۔