برلن ۔25فروری (اے پی پی):جرمنی میں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والےرہنما فریڈرک میرس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کو جرمنی کے دورہ کی دعوت دے دی۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ بات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ حکومت بننے کے فوری بعد ہمیں ایک …
جرمن رہنما فریڈرک میرس کی اسرائیلی وزیراعظم کو جرمنی کے دورہ کی دعوت

مزید خبریں
برلن ۔25فروری (اے پی پی):جرمنی میں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والےرہنما فریڈرک میرس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کو جرمنی کے دورہ کی دعوت دے دی۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ بات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ حکومت بننے کے فوری بعد ہمیں ایک دوسرے سے ملنا چاہیے۔
فریڈرک میرس نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے دورہ جرمنی کے لئے میں نے ایسا راستہ نکالنے کا وعدہ کیا ہے کہ جس سے انہیں گرفتاری کا سامنا نہ ہو۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم نے فریڈرک میرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور فریڈرک میرس کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم کو جرمنی آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
فریڈرک میرس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کی ٹیلیفون کال پر شکریہ ادا کیا ۔








