جرمن وزیر خارجہ نے ماضی میں ہراساں کئے جانے کا انکشاف کردیا

95
German Foreign Minister Annalina Birbock
German Foreign Minister Annalina Birbock

برلن ۔21فروری (اے پی پی):جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے ماضی میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے اپنے ذاتی تجربے کا انکشاف کیا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے کو کئی دہائیوں بعد بھی واضح طور پر یاد کر سکتی ہیں۔بیئربوک نے جاری کردہ ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ خواتین کے خلاف ہراساں کرنے اور جنسی تشدد کے خلاف تحریک ’’ می ٹو‘‘ نے انہیں جنسی ہراسانی کے ساتھ اپنے ذاتی تجربات کے بارے میں سوچنے پر اکسایا۔

جرمن وزیر خارجہ نے پوڈ کاسٹ ’’جی سپاٹ میٹ سٹیفنی گیسنجر‘‘میں کہا کہ انہیں ایک واقعہ یاد ہے جو اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے سکول کے سالوں میں بس میں تھیں۔اینالینا بیربوک نے کہا کہ ایک بوڑھے آدمی نے ان کی ٹانگ کو چھوا جس سے مجھے اتنا جھٹکا لگا کہ وہ مزید پانچ سٹاپوں تک بس سے نکلنے سے قاصر رہی۔ یہ واقعہ اس قدر چونکا دینے والا تھا کہ میں نے اپنی والدہ کو اس کے بارے میں نہیں بتایا۔ وزیر نے بتایا کہ میں اب بھی اسے اپنے ذہن میں صاف دیکھ سکتی ہوں۔