جرمن چانسلرکی چینی صدر سے ملاقات

بیجنگ ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چین کے صدرشی جن پنگ نے بیجنگ میں جرمن چانسلر محترمہ انجیلا مرکل سے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اپنی باتوں پر قائم رہنے والا ملک ہے۔چینی منڈی کافی بڑی ہے اوراس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اس وقت چین کی اصلاحات اور اوپن پالیسی کا عمل مینوفیکچرنگ سے مالیات اور سروس کے میدانوں تک پھیل رہا ہے۔ اس سے جرمنی اور دوسرے ملکوں کو مزید نئے مواقع میسر آئیں گے۔اس قبل چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بھِی جرمن چانسلر سے ملاقات کی تھی۔