- Advertisement -
برلن ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو مزید دو برسوں کے لیے اپنی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین ( سی ڈی یو) کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔جرمن ذرائع کے مطابق سی ڈی یو کے سالانہ اجلاس میں ہونے والی رائے شماری میں تقریباً نوے فیصد ارکان نے انجیلا مرکل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ دو سال قبل پارٹی اجلاس میں میرکل کو تقریباً 98 فیصد ووٹ ملے تھے۔ ووٹنگ سے قبل انہوں نے کہا کہ انہیں عام انتخابات میں سرگرم انداز میں مہم چلانا ہوگی۔ اس موقع کچھ دیگر قائدین نے مرکل کی سیاست پر تنقید بھی کی۔ ان کا موقف تھا کہ مرکل کی وجہ سے قدامت پسند سی ڈی یو ایک بائیں بازو کی جماعت بنتی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ انجیلامرکل 2000ء سے اس عہدے پر فائز ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32593
- Advertisement -