جزیرہ نما سینائی میں انسانی بحران کا خطرہ ہے، ہیومن رائٹس واچ

واشنگٹن ۔ 23 اپریل (اے پی پی) ہیومن رائٹس واچ نے جزیرہ نما سینائی کے شمالی حصے میں مصری فوج کے آپریشن کے باعث انسانی بحران سے خبردار کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم کے مطابق اس وقت اس مصری علاقے کے 4 لاکھ سے زائد شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ایچ آر ڈبلیو نے مزید بتایا کہ فوجی آپریشن کی وجہ …

واشنگٹن ۔ 23 اپریل (اے پی پی) ہیومن رائٹس واچ نے جزیرہ نما سینائی کے شمالی حصے میں مصری فوج کے آپریشن کے باعث انسانی بحران سے خبردار کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم کے مطابق اس وقت اس مصری علاقے کے 4 لاکھ سے زائد شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ایچ آر ڈبلیو نے مزید بتایا کہ فوجی آپریشن کی وجہ سے شہریوں کی نقل و حرکت کو انتہائی محدود کر دیا گیا ہے، جس کے باعث اشیاء کی ترسیل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مصری فوج نے فروری میں اس علاقے میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے تعلق رکھنے والی ایک مقامی تنظیم سے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔

مزید خبریں