جزیرہ نما کوریا کے مسئلہ کے حل کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد پر کاربند رہنا چاہیئے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں منگولیا کے وزیر خارجہ سوت باتر ڈامڈن کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین شمالی کوریا کی طرف …

بیجنگ ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں منگولیا کے وزیر خارجہ سوت باتر ڈامڈن کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین شمالی کوریا کی طرف سے سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی میزائلوں کے تجربات کی ہمیشہ سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر تشویش ہے اور وہ امن کے لیے بات چیت کو فروغ دینے کے لیے کوشش کرتا رہتا ہے۔

Leave a Reply